وزیراعظم کی چینی کی قیمتیں کم کرنے پر اپنی ٹیم کو مبارکباد

The Prime Minister congratulated his team on reducing sugar prices

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے چینی کی قیمتیں کم کرنے پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک مہینہ پہلے 102 روپے میں فروخت ہونے والی چینی ملک بھر میں اوسطاً 81 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ کثیر جہتی حکمت عملی کے ذریعے چینی کی قیمتوں کو کم کرنے پر اپنی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔


قبل ازیں وفاقی وزیر اسد عمر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ملک میں چینی کی اوسط قیمت میں 31 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، جب بگڑا ہوا نظام بدلنے کی کوشش ہوتی ہے تو اس نظام سے مستفید ہونے والے مزاحمت کرتے ہیں۔


وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اگر وہ طاقتور لوگ ہوں تو مزاحمت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اگر حکومت نیک نیت اور باہمت ہو تو آخر کار کامیاب ہوتی ہے۔