اب مزید کنواری نہیں ، جیون ساتھی چُن چکی ہوں، آمنہ الیاس

12:15 PM, 12 Dec, 2020

کراچی:پاکستانی اداکارہ و ٹاپ ماڈل آمنہ الیاس نے اپنے مداحوں کو حیران کردینے والا انکشاف کیا ہے کہ وہ اب مزید کنواری نہیں بلکہ انہوں نے اپنے جیون ساتھی کا بھی انتخاب کرلیا ہے۔


تفصیلات کے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مداحوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا کہ انہوں نے اپنے جیون ساتھی کو چُن لیا ہے ۔ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا ان کو کوئی شخص پسند ہیں تو اداکارہ نے جواب دیا کہ جی ہاں جس شخص کو میں پسند کرتی ہوں اس کانام داور محمود ہے۔


یاد رہے کہ دوماہ قبل آمنہ الیاس نے داور محمود کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے تصویر شیئر کی تھی اور کیپشن میں داور نے ازراہ مذاق لکھا تھا کہ ’اب تک میں نے جتنے بھی افراد کے ساتھ کام کیا ہے ان میں بہترین اداکارہ ہیں لیکن اگر اس کی شکل بھی اتنی ہی اچھی ہوتی تو کیا ہی بات تھی‘۔


خیال رہے کہ آمنہ الیاس نے اداکارہ میرا کے ساتھ فلم’ باجی‘ میں کامیاب کردار ادا کیا تھا جبکہ وہ ماڈلنگ میں بھی اپنا خاص مقام رکھتی ہیں۔

مزیدخبریں