ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کا پی ڈی ایم کو جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

District Intelligence Committee decides not to allow PDM to hold meeting

لاہور:ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی نے کورونا تھریٹ الرٹ کے باعث پی ڈی ایم کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا  ہے۔


ذرائع کے مطابق کل مینار پاکستان لاہور میں پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم)کے ہونیوالے جلسے کی درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری  کر دیا گیا اور کہا گیا کہ بلا اجازت سیاسی سرگرمی غیرقانونی تصور ہوگی۔


دوسری جانب پولیس نے پکڑ دھکڑ  شروع کر د ی ہے جبکہ رہنما ن لیگ عظمیٰ بخاری،مشہود خاں اورایم پی اے اختر حسین کے  گھروں پر  چھاپےمارے گئے،پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کی نظر بندی کے امکانات ہیں۔


ادھر اپوزیشن ارکان کے استعفوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ  بورے والا سے منتخب ن لیگ کے ایم این اے سیدساجدمہدی سلیم نے بھی استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا۔


انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے ہم قبول کریں گے۔


13 دسمبر مینار پاکستان لاہور میں پی ڈی ایم کے جلسے کی تمام تر تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں جبکہ کرسیاں، لائٹس، سکیورٹی کیمرے لگا دیے گئے، لیگی کارکنان بھی مینار پاکستان کا جائزہ لینے کے لیے موجود ہیں۔


 معاون  خصوصی   اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے انٹیلیجنس رپورٹس اور این سی او سی کی 300سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی کی بنیاد پر پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دار جلسہ انتظامیہ ہوگی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔