اسلام آباد:عالمی وبا سے پاکستان میں مزید 71افراد دم توڑ گئے، جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 2 ہزار 729 نئے کیس رپورٹ کئے گئے۔
نیشنل کمانڈ این آپریشن سنٹر(این سی او سی )کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق عالمی وبا سے پاکستان میں اب تک مرنے والوں کی اموات کی تعداد 8ہزار 724 ہوگئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 4لاکھ 35ہزار 56 تک جا پہنچی اور 3لاکھ 81 ہزار208موذی مرض کو شکست دیکر صحت یاب ہو گئے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق عالمی وبا کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 3ہزار 320 ہوئیں جبکہ سندھ 3 ہزار132 ،کے پی کے 1 ہزار 455 ،اسلام آباد358 ،گلگت بلتستان98 ،بلوچستان 173 اور آزاد کشمیر میں 188 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اسلام آباد میں وبا کے کیسز کی تعداد 34 ہزار 300 ،کے پی کے 51 ہزار 404 ،سندھ 1 لاکھ92 ہزار735 ،پنجاب 1 لاکھ26 ہزار 526 ،بلوچستان17 ہزار 696 ،آزاد کشمیر7 ہزار 620 اور گلگت بلتستان4 ہزار 775 افراد وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں وبا سے صحت یاب ہونےوالے افراد کی تعداد 6ہزار65 ،بلوچستان 16 ہزار982 ،گلگت بلتستان 4 ہزار 546 ،اسلام آباد 27 ہزار 617 ،کے پی کے 45 ہزار 672 ،پنجاب 1 لاکھ 14 ہزار 860 جبکہ سندھ میں 1 لاکھ 65 ہزار 466 افراد موذی مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔