خبردار! ریڈ لائن کراس کی تو دھر لئے جاﺅ گے:وزیرداخلہ شیخ رشید کی وارننگ

08:32 AM, 12 Dec, 2020

لاہور:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خبردار! ریڈ لائن کراس کی تو دھر لئے جاﺅ گے جبکہ انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاست دانوں کو خطرہ ہے، پی ڈی ایم جلسے کے بعد زمین بوس ہو جائے گی۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ بنتے ہی دن کو اسلام آباد اور رات کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن اتوار بازار لگا کر شوق پورا کرلے، سب سن لیں ،جلسے جلوسوں سے عمران خان جانے والا نہیں ۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی نظر اسلام پر نہیں بلکہ اسلام آباد پر ہے، وہ اسلام آباد آئیں تو انہیں چائے پلائیں گے۔


قبل ازیں وزیرداخلہ بنتے ہی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان سے منی لانڈرنگ کا خاتمہ کریں گے اور جو لوگ ملک میں انتشار پیدا کر رہے ہیں وہ ناکام ہوں گے جبکہ عمران خان تمام مسائل میں کامیاب ہو کر نکلیں گے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کے بھوکے اتوار بازار لگانے جا رہے ہیں اور اپوزیشن کو جلسہ کرنے کی کھلی اجازت ہے جبکہ پی ڈی ایم کے جلسے سے عمران خان کہیں نہیں جا رہا جبکہ 2 ماہ سے یہ لوگ مہم چلا رہے ہیں لیکن عمران خان مینار پاکستان جلسے سے مقبول ہوا یہ غیر مقبول ہوں گے۔


وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ملک میں آئین و قانون کی بالادستی ہو گی اور پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت ہے نہ کوئی روک ٹوک ہو گی اور نہ ہی کنیٹنر لگائں گے جبکہ پنجاب میں پکڑ دھکڑ صوبائی حکومت کر رہی ہے۔ اگر یہ اپوزیشن رہی تو عمران خان اگلا الیکشن بھی جیتے گا اور اپوزیشن عمران خان سے بات نہیں کرنا چاہتی تو بتا دے کس سے بات کریں گے۔ 


خیال رہے کہ سیاسی جوڑ توڑ کے ماہر شیخ رشید کی دیرینہ خواہش پوری ہوئی اور وہ وفاقی وزیر داخلہ بن گئے۔ بطور وزیر داخلہ شیخ رشید کی یہ 15 ویں وزارت ہے کیونکہ وہ پہلی دفعہ 1991 میں نواز شریف کابینہ میں وزیر صنعت بنے۔ 

مزیدخبریں