سال 2020 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا

12:39 AM, 12 Dec, 2020

سرچ انجن گوگل نے سال 2020 میں پاکستانیوں کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کر دی ہے۔ 

سال 2020 میں پہلی بار ایسا ہوا کے کہ گوگل کی جانب سے پاکستان کیلئے 6 مختلف کیٹگیریز میں سرچز کی فہرست جاری کی ہے۔ ان چھ کیٹیگریز میں ٹاپ سرچز، شخصیات، کرونا وائرس، ایونٹس ، گیجٹ اور فلم و ٹی وی شامل ہیں۔

گوگل ہر سال کھربوں سرچز میں سے سال بھر کے دوران سب سے زیادہ ٹرینڈنگ کو مدنظر رکھ کر اس فہرست کو مرتب کرتا ہے۔ 

اس سال پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا۔ گوگل نے پاکستانیوں کی جانب سے کی جانے والی ٹاپ 5 سرچز واضح کر دیں۔ پاکستانیوں کی جانب سے ٹاپ 5 سرچز میں زیادہ تر کرکٹ کے متعلق تھی۔ تاہم اس میں کویڈ، امریکی الیکشن اور آن لائن تعلیم کے متعلق بھی سرچز شامل ہیں۔ 

1 : پاک انگلینڈ سیریز

کرونا وائرس کے بعد یہ پاکستان کی کسی بھی ملک کیخلاف پہلی سیریز تھی۔ اور اسی وجہ سے اسے پاکستان میں سب سے زیادہ تلاش کیا گیا۔ 

2: کرونا وائرس

عالمی وبا کرونا وائرس پاکستان میں تلاش کی جانے والی دوسری سرچ ہے ۔ کیونکہ اس وبا کا پاکستان میں بھی لاکھوں لوگ شکار ہوئے۔ 

3: پاکستان۔ زمبابوے سیریز

کورونا وائرس کی وبا کے دوران زمبابوے کی ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرکے پاکستانیوں کا دل جیت لیا تھا۔

یہی وجہ ہے کہ یہ 2020 میں پاکستانیوں کی سرچز میں تیسرے نمبر پر ہے۔

4: گوگل کلاس روم

عالمی وبا کے دوران زندگی کے متعدد شعبے متاثر ہوئے جن میں تعلیم بھی ایک ہے۔ اور اس حوالے سے گوگل نے پاکستان میں مختلف سہولیات بھی متعارف کرائیں، جن میں سے ایک گوگل کلاس بھی تھی۔

5: امریکی صدارتی انتخابات

پاکستانی ہر بار ہی امریکا میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں دلچسپی ظاہر کرتے ہیں اور سال بھی یہ گوگل پر سرچ کیا جانے والا 5 واں بڑا موضوع رہا۔

مزیدخبریں