سابق صدر کے ضمانتی مچلکے منظور ، ضمانت پر رہا کر دیا گیا

05:18 PM, 12 Dec, 2019

اسلام آباد:  سابق صدر کی میگا منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس میں ضمانتی مچلکے منظور , زرداری کا چارٹرڈ طیارے پر آج ہی کراچی پہنچنے کا پروگرام ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، منی لانڈرنگ اور پارک لین کیسز میں آصف زرداری کی الگ الگ روبکاریں جاری کی گئیں۔ ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد سابق صدر کی رہائی کیلئے روبکاریں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی بھجوائی گئیں۔

دوران سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ضامنوں سے استفسار کیا کہ آپ کو معلوم ہے نہ کہ آپ کس کے ضامن بن رہے ہیں؟ جس پر ضامنوں نے جواب دیا کہ ہمیں معلوم ہے۔ توقیر خان اور رب نواز سابق صدر کے ضامن بنے۔

ادھر کلفٹن کے نجی ہسپتال میں سابق صدر آصف زرداری کیلئے کمرہ تیار کر لیا گیا ہے۔ سابق صدر ضیا الدین ہسپتال کے وی آئی پی سویٹ ٹو میں رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کے علاج کیلئے خصوصی سٹاف کو بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔ سابق صدر کے ٹیسٹ کے بعد معالج کا تعین کیا جائے گا۔

ہسپتال پہنچنے کے بعد سابق صدر کے مختلف ٹیسٹ ہوں گے۔ آصف زرداری کو کمر اور ریڑھ کی ہڈی میں درد کی شکایات ہیں جبکہ ان کے دل میں تین سٹنٹ ہیں جس کی وجہ سے انجیو پلاسٹی کا بھی امکان ہے

مزیدخبریں