2018 کی بہترین سمارٹ واچز کی فہرست جاری

11:27 PM, 12 Dec, 2018

سمارٹ واچ جس کو سمارٹ فون اسسری کہا جاتا ہے، سمارٹ واچ ٹائم بتانے کے ساتھ ساتھ آپ کو کالنگ بیل ، اہم نوٹیفیکیشن اور اہم ترین ایپس تک رسائی کلائی پر ممکن بناتی ہے۔


آج کے دور میں سمارٹ فونز بنانے والی کمپنیاں سمارٹ واچ کے نت نئے ماڈلز بنا رہی ہیں جن میں درجنوں اہم فیچرز موجودہوتے ہیں جن میں آواز کے ذریعے انٹرنیٹ پر سرچ ، ورزش کو جی پی ایس کےساتھ ٹریک کرنا اور آن لائن شاپنگ کرنا قابل ذکر ہیں۔ یہاں کچھ بہترین سمارٹ واچ کی فہرست ہے جس کو آپ خرید سکتے ہیں۔


سام سنگ گلیکسی واچ:
ہماری بہترین سمارٹ واچ جو آپ خرید سکتے ہیں وہ سام سنگ کمپنی نے بنائی ہے، سام سنگ نے گیئر ایس 4جس کو سمارٹ گلیکسی واچ بھی کہا جاتا ہے،2017 میں ماڈل کی گیئر ایس3سے گیئر ایس 4  بہت بہتر ہے۔اس واچ کی اہم خصوصیات میں 

آئی او ایس اور اینڈرائیڈ سپورٹڈ :(Compatibility: Android, iOS)

وائر لیس چارجنگ :(Charging method: Wireless)

 وائی فائی ،بلیوٹوتھ:(Connectivity: Wi-Fi, Bluetooth)

 چارجنگ ٹائم 4 دن: (Battery duration: 4 days)

ایپل واچ 4 :

ہماری فہرست میں ایپل سیریز 4 واچ دوسری پسندیدہ واچ ہے جس کو آپ خرید سکتے ہیں، ایپل نے پہلی دفعہ اپنی سمارٹ واچ کا ڈیزائن تبدیل کیا ہے جو خوبصورت لگتا ہے۔اس واچ کی اہم خصوصیات میں

آئی او ایس سپورٹڈ :(Compatibility: iOS)

وائر لیس چارجنگ :(Charging method: Wireless)

وائی فائی ،بلیوٹوتھ، این ایف سی ، ایل ٹی ای : (Connectivity: Wi-Fi, Bluetooth, NFC, LTE)

بیٹری ٹائمنگ 1 سے 2 دن :( Battery: 1 to 2 days)

ٹک واچ پرو :

ہماری پسندیدہ او ایس واچ جو پہنی جاتی ہے ٹک پرو ہے جو آپ ایپل آئی فون اور اینڈرائیڈ فون دونوں میں استعمال کر سکتے ہیں، آپ نے اس واچ کے بارے میں نہیں سنا ہو گا لیکن کمپنی کی طرف بنائی جانے والی ٹاپ اینڈ واچ ہے جس کی ڈبل اسکرین ہے۔اس واچ کی اہم خصوصیات میں

آئی او ایس اور اینڈرائیڈ سپورٹڈ :(Compatibility: Android 4.3+, iOS 8)

 48 گھنٹے :(Battery duration: Up to 48h)

وائی فائی ،بلیوٹوتھ،ایل ٹی ای : (Connectivity: Wi-Fi, Bluetooth 4.1, NFC)

میگنیٹک پن:(Charging method: Magnetic connecting pin)

فٹ بٹ واچ :

فٹ بٹ فیٹنس ٹریکنگ ٹیکنالوجی کی دنیا میں بڑا نام ہےلیکن کمپنی نے 2017  تک سمارٹ فونز  کی جانب بلکل دھیان نہیں دیا لیکن کمپنی نے اب دو سمارٹ واچز بنائی ہیں، دونوں واچز ہی کما ل کی ہیں۔ لیکن ہمارے نزدیک 2018 مارچ  میں متعارف  کی گئی واچ کی بات کریں گے، اپریل کے مڈ میں مارکیٹ آئی تھی۔اس واچ کی اہم خصوصیا ت میں:

آئی او ایس اور اینڈرائیڈ سپورٹڈ :(Compatibility: Android, iOS)

بیٹری ٹائمنگ 3 سے 4 دن :(Battery duration: 3-4 days)

پروپیرٹی چارجر :(Charging method: Proprietary charger )

 وائی فائی ،بلیوٹوتھ:(Connectivity: Wi-Fi, Bluetooth)

مزیدخبریں