بوڑھی بہادر خاتون نے سنسنی پھیلانے میں اپنی عمر کو آڑے نہیں آنے دیا، ارین او شیہ سکائی ڈائیو کرنے والی سب سے عمر رسیدہ خاتون بن گئی۔ عمر رسیدہ عورت نے یہ کا رنامہ ۱یک 100 سال اور 194 دن کی عمر میں سرانجام دیا ہے۔
نیوز رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے یہ اعزاز کینتھی میار کے پاس تھا جس نے 100 سال اور 172 دن کی عمر میں2017 میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا۔ اتوار کے روز ، اوشیہ نے ہیلی کاپٹر پر سوار ہو کر اپنے استاد کی نگرانی میں0 14،00 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا۔
اوشیہ کی بیٹی کی موٹر نیوران کی بیماری سے 10سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھی، جس کے بعد اس خاتون نے آگاہی اور فنڈ جمع کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی تا کہ اس بیماری پر ریسرچ کی جاسکے، یہ اس بوڑھی خاتون کی تیسری اڑان ہے، جو اس نے جنوبی آسٹریلیا کے موٹر نیوران ایسوسی ایشن کے لیے بھر ی ہے، اس نے پہلی اڑان 2014 میں 100سال کی عمر میں بھری تھی ۔
رپورٹ کے مطابق اوشیہ کا کہنا ہے کہ وہ اڑان کے دوران بالکل نارمل رہی ہے، اس نے اڑان کا بھرپور مزہ لیا ہے اور لیک ایکزینڈریا، دی کورنگ اور مری ماﺅتھ کو خوب انجوائے کیا ہے۔ اڑان کے دوران بوڑھی خاتون کے نواسے اور نواسیاں زمین پر ان کی لینڈنگ کا بے تابی سے انتطار کر رہے تھے، بوڑھی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ خود کو کوئی بڑی ہوا باز نہیں سمجھتی ہے، وہ ایک عام خاتون ہے۔
اوشیہ نے کیتھی کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے لیکن اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں تاحال درج نہیں ہو سکا، اس کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے لیکن بزنس انسائیڈر کے مطابق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا اپنا ایک طریقہ کار ہوتا ہےوہ مکمل ہونے کے بعد یہ ریکارڈ بھی اس کا حصہ بن جائے گا۔