سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کے ایم ڈیز کیخلاف انکوائری کا حکم

08:00 PM, 12 Dec, 2018

 اسلام آباد:غفلت کا مظاہرہ کرنے پر  وزیراعظم عمران خان نے سوئی نادرن اور سوئی سدرن  گیس کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو ملک میں گیس کےبحرانی صورتحال سےمتعلق بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں خزانہ، پیٹرولیم ، پاور ڈویژن کے وزرا اور دیگر  اداروں کے سینیئر حکام شریک ہوئے۔ وزیراعظم کو گیس کی  پیداوار اورضروریات سے متعلق امور پر بھی بریفنگ دی گئی۔ 

وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دونوں کمپنیوں کے ایم ڈیز نے نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلب اور رسد  کی معلومات ٹھیک طرح سے نہیں بتائیں  جس کی وجہ سے ملک میں گیس کا بحران جاری ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نے سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کے ایم ڈیز کیخلاف انکوائری کا حکم دیدیا۔ وزیراعظم نے وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کو 72 گھنٹے میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

خیال رہے کہ ملک میں اس وقت گھریلو اور انڈسٹریل صارفین گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہیں ۔

مزیدخبریں