انار کا موسم چل رہا ہے، مارکیٹس اس دل کو بہانے والے پھل سے سج چکی ہیں، سوپر سٹورز کے خانے انار کے جوسز سے بھر گئے ہیں، کاسمیٹکس کمپنیا ں اس کے تیل کے فوائد کی تشہیر کرنے میں مصروف ہیں۔
انار جنت کا پھل ہے، انار کا ذکر قرآن کریم سمیت دیگر آسمانی کتب میں بھی آیا ہے، اس کو 613 بیجوں والا پھل بھی کہا جاتا ہے، ذائقے میں میٹھا ترش یہ پھل اپنے طبی فوائد کی وجہ سے بہت شہرت رکھتا ہے، انار کو اپنی شاپنگ لسٹ میں شامل کرنے کے لیے یہاں ہم آپ کو پانچ وجوہات بتائیں گے۔
انار اتنا اہم کیوں ؟
انار کو سوپر فوڈ کے طور پر جانا جاتا ہے، انار کے بیج صدیوں سے میڈیکل مقاصد کے لیے استعمال ہوتے آرہے ہیں، خوبصورتی سے پیک اس پھل میں اینٹی آ کسیڈنٹس اور وٹامن کی بڑی مقدا ر پائی جاتی ہے جو کہ مید ہ، جگر کی گرمی، بواسیر ، چشم آشوب، بلڈ پریشر اور قوت مدافعت کے لیے یکساں مفید ہے۔
دل کے لیے مفید :
انار کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ دل کے لیے بہت مفید ہے، ایک تحقیق کے مطابق انار کے جو س میں ہائی اینٹی آ کسیڈنٹس پایا جاتا ہے جو ہارٹ اٹیک اور ہیٹ سٹروک سے محفوظ رکھتا ہے، دوسرے ذرائع سے حاصل شدہ آ کسیڈنٹس اس قدر مفید نہیں جیسا کہ سرخ وائن، گریپ جوس، سٹابر ی جوس اور گرین ٹی وغیرہ۔
کینسر سے بچاﺅ:
ایک تحقیق کے مطابق انار کے جوس میں پائے جانے والے آ کسیڈنٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ خاص طور پر کینسر کے مریض کے لیے بنا ہے، ماہرین کو معلوم ہوا ہے کہ انار کا جوس مدافعتی سیلز کے ذریعے آ کسیڈنٹس ایل ڈی ایل اور کیسٹرول کو کم کرتا ہے جو کینسر کو پھیلانے کا بڑا سبب ہیں۔
عمر کو کم کرنا :
چائنیز ماہر نباتات انار کے جوس کو کم عمر ی کے علاج کے طور پر استعما ل کرتے ہیں، انار کے جوس میں پائے جانے آ کسیڈنٹس کو جدید سائنس اور کاسمیٹکس انڈسٹری چہرے پر پڑنے والی جھریوں کے علاج کے طور پر استعمال کرتی ہے، اس کے علاوہ انار کا جوس اینٹی ایجنگ کریمز، مساج آئل، بیوٹی ماسک اور ٹونر میں بھی استعمال ہوتا ہے۔
خوش ذائقہ:
انار ایک ٹیسٹی پھل ہے جس کا ذائقہ ترش میٹھا ہوتا ہے، لیکن انار کے گلابی چھلکے کو اتارنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے، انار تھوڑا کھٹا اور میٹھا زیادہ ہوتا ہے، انار ذائقہ دار اور ہلکی غذا ہے، اگر آپ کو لال رنگ اچھا نہیں لگتا تو کوئی بات نہیں آپ انار کا جوس اور آئس کریم بھی کھا سکتے ہیں۔