امن کیلئے منظور پشتین کو بھی گلے لگانے کیلئے تیار ہوں ، شہر یار آفریدی

07:27 PM, 12 Dec, 2018

 اسلام آباد: ملک میں نوجوان اہم اثاثہ ہوتےہیں، کشمیری نوجوانوں کو جدوجہد مسلسل پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ خود کو بڑی جمہوریت کہنے والا بھارت انسانی حقوق پامال کر رہا ہے، دنیا نے مسئلہ کشمیر کو زیادہ اہمیت نہیں دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت داخلہ شہریارآفریدی نے بین الاقوامی اسٹوڈنٹس ایکسپوسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے نوجوان اہم کردار ادا کرتے ہیں اور میں کشمیری نوجوانوں کو جدوجہد مسلسل پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خود کو بڑی جمہوریت کہنے والا بھارت کشمیر میں انسانی حقوق پامال کر رہا ہے جس کی جانب دنیا کو توجہ دینی چاہیئے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام قبائلی علاقوں میں بہت جلد امن ہو گا ۔ہم بلوچستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو گلے لگانے کیلئے تیار ہیں، یہاں تک کہ منظور پشتین کو بھی گلے لگانے کیلئے تیار ہوں ۔ بلوچستان کے لوگوں کے ماتھوں کا جھومر نیا پاکستان بنے گا لیکن جو آئین پاکستان کو چیلنج کرے گا ریاست اس پر ہاتھ ڈالے گی ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالو اب شورمچانے والوں سےحساب لیں گے۔

انہوں نے جنوبی پنجاب کو محرومیاں دینے والوں کو کٹہرے میں کھڑے کرنے کا اعلان کرتا ہوئے کہا کہ اب جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ان کا حق ملے گا۔اب سندھ کا پیسہ کوئی وڈیرہ نہیں کھا سکتا بلکہ سندھ کے عوام پر لگایا جائے گا۔گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کی محرومیاں دور کریں گے ۔

انہوں نے بھارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان کو مجبور نہ کرے ،ہم امن پسند ملک ہیں اور اسی وجہ سے ہم نے کرتارپور بارڈر کھولا  ہے۔ کرتارپور بارڈر کھولنا امن اور انسانیت کی لازوال مثال ہے ۔

مزیدخبریں