نیویارک:ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے رواں برس کے دوران سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات اور ایونٹس کے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے رواں برس کے دوران کی جانے والی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات اور ایونٹس کے متعلق تفصیلات جاری کر دی ہیں ۔فہرست میں سب سے پہلے نمبر پر فٹ بال ورلڈ کپ کو رکھا گیا ہے جس کو گوگل پر سب زیادہ سرچ کیا گیا ہے جبکہ فٹ بالرز کو بھی اس دوران سرچ میں ہائی رینک ملا۔
گوگل سرچ انجن پر دوسری سب سے زیادہ کی جانے والی نئی سرچ میں اینتھنی بورڈین ، سٹیفن ہاکنگ اور کیٹ سپیڈ کے نام شامل ہیں ۔ گلوبل ٹاپ ٹرینڈ سرچ میں امریکی اداکارہ میگن مارکل اور برطانوی شہزادہ ہیری شامل ہیں جو کہ گزشتہ مہینوں کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، شاہی جوڑے کی شادی نے ورلڈ کپ کے بعد چوتھے ٹاپ ٹرینڈ میں جگہ بنائی ۔
اسی طرح رواں برس ہالی وڈ کی ڈیبیو کرنے والی بلیک پینتھر فلم بھی ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہی، امریکہ میں سرچ کیے جانے والے ٹاپ ٹرینڈ میں عام انتخابات سرفہرست رہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور باراک اوباما کو زیادہ سرچ کیا گیا۔