نیوزی لینڈ کے خلاف زور آزمائی کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف قسمت آزمائی کرنے کل صبح روانہ ہو گی ۔
نیو نیوز ذرائع کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کل جوہانسبرگ کیلئے روانہ ہوگی۔کپتان سرفراز احمد اور شان مسعود کراچی سے دبئی پہنچیں گےجبکہ لیگ سپنر یاسر شاہ فیملی مصروفیات کی وجہ سے 20 دسمبر کو سفر کریں گے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹیسٹ ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز شیڈول ہے ۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے سنچورین میں شروع ہو گا۔
واضح رہے ابوظہبی میں ہونے والی پاک نیوزی لینڈ سیریز میں پاکستانی ٹیم صرف ایک میچ جیت سکی تھی ۔ جبکہ اسے دو ٹیسٹ میچوں میں شکست ہوگئی تھی ۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 1969کے بعد پہلی بار کسی بیرونی ملک سیریز میں شکست دی تھی ۔ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد پاکستان کی ٹیم آئی سی سی کی عالمی رینکنگ میں ساتویں نمبر پر آگئی ہے ۔جبکہ اس سیریز کی وجہ سے پٌاکستان کے کئی اہم کھلاڑیوں کی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی ردو بدل آگیا ۔