کویت سٹی : کویت میں پکڑی جانے والی جعلی ڈگریوں میں سے 94فیصد کا تعلق مصر سے ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عرب ممالک میں ملازمت کے لیے جانے والے ہنر مند افراد میں سے ہزاروں ایسے بھی ہیں جو جعلی ڈگریوں پر ان عرب ممالک میں اچھے اچھے اوراہم عہدوں پر کا م کر رہے ہیں ۔
گزشتہ کچھ عرصے سے عرب ملک کویت نے جعلی ڈگریوں کے حامل افراد کے خلاف مہم تیز کر دی ہے ۔کویت کے وزیر محنت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 2018میں جعلی ڈگریوں پر پکڑ جانے والے غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ تعدادمصری شہریوں کی رہی، پکڑے جانے والے افراد میں ان کی شرح 94فی صد رہی ،۔
پکڑی جانے والی ڈگریوں میں سے 44ڈگریاں مصر کی اہم ترین یونیورسٹیوں سے جاری کی گئیں تھیں ، جبکہ ایک جعلی ڈگری روس دو امریکہ اور دو لندن کی یونیورسٹیوں سے جاری ہوئی تھیں ۔کویتی وزیرِ محنت تربیت و تعلیم حامد العلی نے بتایا کہ رواں برس مصر کی منصورہ یونیورسٹی سے جاری کی جانے والی ڈگریوں میں سے 25جعلی نکلی ہیں ۔
واضح رہے کہ کویتی حکومت نے ملک میں صرف ہنر مند اور تربیت یافتہ غیر ملکیوں کو کام کے مکمل مواقع دینے کے لیے سخت اقدامات شروع کر دیئے ہیں ، اور ایشیائی ممالک سمیت دیگر ممالک کی فنی تربیت یافتہ افرادی قوت کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کا طریقہ کار انتہائی سخت کردیا ہے ۔