سام سنگ کا گلیکسی اے 8 اور اے 8 ایس متعارف

سام سنگ کا گلیکسی اے 8 اور اے 8 ایس متعارف
کیپشن: فوٹو: ٹوئٹر

بیجنگ : مایہ ناز جنوبی کورئین کمپنی سام سنگ نے ڈسپلے اپنے نئے سمارٹ فون گلیکسی اے 8 اور گلیکسی اے 8 ایس متعارف کروا دیے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ”ٹیک ریووز “ کے مطابق سام سنگ کے مڈ رینج سمارٹ فون کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس فون کا فرنٹ کیمرہ ڈسپلے سکرین کے اندر ہی نصب کیا گیا ہے جس کے لئے کیلئے سکرین کے اندر 6.7 ملی میٹر کا سوراخ موجود ہے، جبکہ اس اس فون کی سکرین کا سائز 6.4 انچ ہے۔ سام سنگ نے ان فونز کو گلیکسی اے 8 (او۔ انفینٹی ) کا نام دیا گیا ہے۔



فون کی بیٹری 3400 ایم اے ایچ ہے۔ فون میں پاورفل سنیپ ڈریگن 710 چپ سیٹ، 6 جی بی یا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون میں سام سنگ کے یوزر انٹرفیس کے ساتھ اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔سکرین کی ایسپکٹ ریشو 19.5:9 اور ریزولوشن 1080 x 2340 پکسل ہے۔

فون کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ میں ایک کیمرہ f/1.7 کے بڑے اپرچر کے ساتھ 24 میگا پکسل ، دوسری ٹیلی فوٹو لینز f/2.4 اپرچر کے ساتھ 10 میگا پکسل اور تیسرا f/2.2اپرچر کے ساتھ 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔فون کا سیلفی کیمرہ f/2.0 اپرچر کے ساتھ 24 میگا پکسل کاہے۔

تاہم کمپنی کی جانب سے فون کی پری بکنگ شروع کر دی گئی ہے، جبکہ 21دسمبر کے بعد اسے صارفین کیلئے پیش کیا جائے گا۔