شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں توسیع

11:24 AM, 12 Dec, 2018

لاہور: احتساب عدالت نے قومی اسمبلی کے سیشن ختم ہونے تک کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں توسیع کر دی۔

لاہور کی احتساب عدالت کے جج سید نجم الحسن نے آج شہباز شریف کے ریمانڈ سے متعلق جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر سماعت کی۔

اس موقع پر عدالت نے قومی اسمبلی کے سیشن ختم ہونے تک شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں توسیع کر دی اور انہیں اب کل احتساب عدالت میں پیش نہیں کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا راہداری ریمانڈ آج ختم ہو رہا تھا۔

خیال رہے کہ 5 اکتوبر کو نیب لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو صاف پانی اسکیںڈل کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلف کیا تھاتاہم انہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

بعد ازاں 6 اکتوبر کو انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا تھا جہاں ان کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تھی لیکن عدالت نے 10 روزہ ریمانڈ پر انہیں نیب کے حوالے کیا تھا۔

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نیب نے بیان میں کہا گیا تھا کہ شہباز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا کنٹریکٹ لطیف اینڈ سنز سے منسوخ کر کے کاسا ڈویلپرز کو دیا جس سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا جس کے لیے مزید تفتیش درکار ہے۔

مزیدخبریں