کراچی : ایمرجنگ ایشیا کپ میں سب سے بڑے مقابلے کا وقت آ گیا ہے ،پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میں ٹاکرا کل ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جاری انڈر 23 ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں ،دو ایشین چیمپئنز ، اور روایتی حریف ٹیموں کے درمیان
زور کا جوڑ کل پڑے گا ۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کیلئے سیمی فائنل، فائنل کی صورت حال اختیار کر گیاہے ۔دونوں ٹیموں میں اچھے کھلاڑیوں کی بھرمار ہے اوردونوں ہی ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں سرفہرست رہی ہیں ۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کے مطابق ٹیم نے مضبوط حریف کے خلاف حکمت عملی بنا لی ہے ۔پلیئرز بغیر کسی دباؤ کے میدان میں اتریں گے ،
دوسری جانب بھارتی کپتان بھی فتح کیلئے پرامید ہے۔
واضح رہے پاکستانی ٹیم نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے اہم میچ میں متحدہ عرب امارات کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ۔میچ میں حسین طلعت نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔