آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات

 آئندہ 24گھنٹوں میں ملک کے بیشترعلاقوں میں بارش کا امکان ، محکمہ موسمیات
کیپشن: ۔۔۔۔۔۔۔ہیش ٹیگ مری تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ٹویٹر اکاوںٹ مری میں ہونے والی برف باری کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رہے ہیں

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی طرف باری کا بھی امکان ہے ۔

ماہ دسمبر سرد ہوائیں اور بارش سردی اپنے جوبن پر آگئی ہے ۔ملکہ کوہسار مری میں ایک بار پھربرفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ،آسمان سے روئی گالے گرتے دیکھ کر سیاح بھی خوشی سے جھوم اٹھے ۔دوسری طرف ادھر بہاولنگر،اوکاڑہ ،وہاڑی ،پاکپتن اور پیر محل سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارش کے بعد خنکی میں اضافہ ہوگیا  اورکئی علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی ،لاہور ،گوجرانوالہ ،سرگودھا ،فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن سمیت اسلام آباد ،کشمیر ،اور گلگت بلتستان میں چند مقامات میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہےجبکہ پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کا امکان ہے۔

پاکستان کے سیاحتی علاقے مری میں اچانک ہونے والی برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاح مری کا رخ کررہے ہیں اور مری میں ہونے والی برف باری کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر رہے ہیں ۔