ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ’’خوابوں کا گھر‘‘ کہاں اور اس کی مالیت کتنی ہے؟

11:51 PM, 12 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

بالی وڈ: اداکارہ انوشکا شرما اپنے شوہر ویرات کوہلی کی جانب سے ممبئی کے ساحل کے قریب خریدے گئے 34 کروڑ روپے مالیت کے فلیٹ میں جلد منتقل ہوں گی۔

 ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما گزشتہ روز شادی کے بندھن میں بندھے، ان دونوں کی شادی اٹلی میں ایک پرفضا مقام پر ہوئی جس میں دونوں قریبی دوست اور رشتے دار شریک تھے۔

نو شادی شدہ جوڑا اٹلی سے جنوبی افریقہ روانہ ہوگا جہاں سے واپسی جنوری میں متوقع ہے لیکن اب دونوں کی رہائش کے حوالے سے خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے گزشتہ سال ممبئی کے مہنگے ترین اپارٹمنٹ سی فیس اپارٹمنٹ میں 34 کروڑ روپے میں اپنے سپنوں کا گھر خریدا تھا جس میں وہ اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ رہائش پذیر ہوں گے۔دونوں کا فلیٹ 5 بیڈرومز پر مشتمل ہے جس کا رقبہ 7 ہزار 171 اسکوائر فٹ ہے اور یہ عمارت کے 35 ویں فلور پر واقع ہے جہاں سے سمندر کا خوبصورت نظارہ باآسانیسے دیکھاجاسکے گا۔

 کوہلی کو فلیٹ کا قبضہ 2018 میں دیا جائے گا جبکہ اسی اپارٹمنٹ میں ان کے دوست یوراج سنگھ نے بھی 29 ویں فلور پر فلیٹ خرید رکھا ہے۔

مزیدخبریں