دیپکا کی شخصیت تاریخی کرداروں کےلئے موزوں ہے: مادھوری

11:20 PM, 12 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی: اداکارہ مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ اداکارہ دپیکا پدوکون کی شخصیت تاریخی کرداروں پر بہت ججتی ہے۔

فلم انڈسٹری میں دپیکا پڈوکون، پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف اور عالیہ بھٹ جیسی بہت سی خوبصورت اداکارائیں ہیں اور میری پسندیدہ اداکارہ کوئی ایک نہیں ہے مجھے یہ سب مختلف وجوہات کی وجہ سے پسند ہیں۔ دیپکا بہت خوبصورت ہیں،وہ فلموں میں تاریخی کرداروں کو بہت بخوبی نبھاتی ہیں اور ان کی شخصیت تاریخی کرداروں پر بہت ججتی ہے۔پریانکا چوپڑا بہت زبردست اداکارہ ہیں، بطور اداکارہ پریانکا مجھے بہت پسند ہیں وہ کسی بھی کردارکو بخوبی نبھاتی ہیں۔

واضح رہے کہ مادھوری ڈکشت فلم ”ٹوٹل دھمال “ میں اداکار انیل کپور کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

مزیدخبریں