لاہور : ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستان میں مہلک بیماری کے پھیلائو کا سبب گیاہے اور ایک جائزے کے مطابق سماجی رابطے کی ایپس نے ایچ آئی وی کی شرح میں اضافے کو حیران کن حد تک بڑھا دیا
گزشتہ دس برسوں کے دوران پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 8,400 سے بڑھ کر 46,000پر جا پہنچی ہے۔ عالمی موازنے کے لحاظ سے پاکستان میں ایڈز کی شرح افسودگی آٹھ گناہ سے تجاوز کر گئی۔اوسطاً، دنیا میں ایڈز کے مریضوں کی شرح میں افزائش 2.2فیصد جبکہ پاکستان میں گزشتہ دس برسوں میں یہ شرح 17.6 فیصد رہی۔
قومی ایڈز کنٹرول پروگرام کی جانب سے صوفیہ فرقان نے بتایا کہ پاکستان میں سماجی رابطے کی ایپس کے بڑھتے ہوئے استعمال کے باعث ایچ آئی وی کی پھیلا? میں اضافہ ہوا ہے۔ سروے کے مطابق ایچ آئی وی کے 39 فیصد مریضوں نے اعتراف کیا کہ انہیں اس بیماری کے جراثیم سماجی رابطے کی ایپس پر ملنے والے افراد سے ملے۔