انیل کپور اور جوہی چاولہ 10 سال بعد پھر مدمقابل

10:41 PM, 12 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک
انیل کپور اور جوہی چاولہ 10 سال بعد پھر مدمقابل

ممبئی: اداکار انیل کپور اور جوہی چاولہ ایک دہائی کے بعدفلم ”اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا“ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ودھو ونود چوپڑا کی پروڈکشن فلم ”اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا“ میں اداکارہ سونم کپور اور راج کمار راﺅ مرکزی جبکہ انیل کپور اور جوہی چاولہ سونم کپور کے والدین کا کردار ادا کریں گے۔ انیل کپور اور جوہی چاولہ ایک دہائی کے بعد جذبات اور مزاح سے بھرپور فلم میں دوبارہ اکٹھے دکھائی دیں گے۔

واضح رہے کہ انیل کپور اور جوہی چاولہ 8 فلموں میں اکٹھے کام کر چکے ہیں اور2007 ءمیں فلم ”سلام عشق “ ان کی ایک ساتھ آخری فلم تھی۔

مزیدخبریں