لاہور : دی اکانومسٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش اقتصادی اعتبار سے پاکستان سے بھی آگے نکل گیا۔ اس کی وجہ زراعت سے صنعتی معیشت پر منتقلی کو بتایا جا رہا ہے۔
جبکہ ایک اور حیران کن وجہ پاکستان میں ہونے والی مردم شماری بھی ہے۔ رواں سال منعقد ہونے والی مردم شماری کے نتائج کے مطابق پاکستان کی آبادی گزشتہ تخمینوں کے مقابل تقریباً 90 لاکھ افراد سے تجاوز کر کے 20کروڑ 70 لاکھ افراد پر جا پہنچی۔ اس کے باعث پاکستان کی معیشت کو چار سے پانچ فیصد کا نقصان ہوا۔
حالیہ شماریات کے باعث پاکستان پہلی بار اقتصادی لحاظ سے بنگلہ دیش سے بھی پیچھے رہ گیا۔ مجموعی ملکی پیداوار فی شخص کے لحاظ سے بنگلہ دیش کی معیشت 1,538 ڈالر ہو چکی ہے جبکہ پاکستان اسی اعتبار سے 1,470 ڈالر فی شخص کی معیشت ہے۔