صدر ٹرمپ پر جنسی استحصال کے الزام کی تحقیقات ہونی چاہیں: نکی ہیلی

09:35 PM, 12 Dec, 2017


واشنگٹن:اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جنسی استحصال کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے۔


10 سے زائد امریکی خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا منصب سنبھالنے سے قبل ان سے زیادتی کی تھی۔ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ جن خواتین نے الزامات عائد کیے ہیں ان کی بات سنی جائے۔ امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ان تمام خواتین پر فخر ہے۔


ادھر واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنسی ہراسانی کا الزام لگانے والی خواتین کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاوس میں بیٹھا شخص قانون سے بالا تر نہیں، ان کے خلاف کانگرس موثر تحقیقات کرے۔ الزام لگانے والوں میں جیسیکا لیڈز، سمانتھا ہولوے اور ریچل کروکس شامل تھیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاوس نے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ سارا سینڈرز کا کہنا تھا کہ ان خواتین نے صدارتی مہم کے دوران بھی الزامات لگائے تھے، عوام ڈونلڈ ٹرمپ کو منتخب کر کے اپنا فیصلہ دے چکے ہیں۔

مزیدخبریں