ڈھاکا: ویسٹ انڈیز اور رنگپور رائیڈرز کے جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے 20 ویں ٹی ٹونٹی سنچری بنا کر تاریخ رقم کرنے کے ساتھ ساتھ میچ میں 18 چھکے لگا بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔گیل کی طوفانی اننگز کی بدولت رنگپور رائڈرز نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ کی 2017 کی چیمپیئن بن گئی ۔
146 رنز میں سے جارح مزاج بلے باز نے 128 رنز صرف باؤنڈیز لگاکر حاصل کیے۔ اس سے قبل 17 چھکوں کے ساتھ یہ ریکارڈ گیل کے پاس ہی تھا۔
گیل کی شاندار بیٹنگ کے باعث ان کی ٹیم رنگپور رائیڈرز نے ڈھاکا ڈائنامائیٹس کے خلاف 206 رنز بنائے جس کے جواب میں ڈھاکا کی ٹیم صرف 149 رنز بنا سکی ۔گیل نے کسی بھی گیند باز کو نہیں بخشا اور سب کی درگت بنا ڈالی ۔جواب میں ڈھاکا ڈائنامائٹس کی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی خاص کارگردگی نہ دکھا سکا۔ ڈھاکا کی جانب سے آفریدی ،شکیب الحسن اور کیرن پولارڈ بھی اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے ۔