”باہوبلی ٹو“ کے فنکاروں پر نوٹوں کی بارش، کروڑوں میں معاوضہ ملا

08:55 PM, 12 Dec, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی :سپر ڈپر ہٹ فلم ”باہو  بلی ٹو“ نے جہاں بھارتی سنیما انڈسٹری کے تمام ریکارڈز   توڑے وہیں اپنے فنکاروں کو بھی مالا مال کر دیا۔

”باہوبلی ٹو“ میں کٹپّا کا شاندار کردار نبھانے والے ستھیاراج نے فلم میں کام کرنے کےلئے 2 کروڑ روپے کا بھاری معاوضہ لیا۔ راج ماتا شیوگامی کا کردار نبھانے والی اداکارہ رامیا کرشنا کو ڈھائی کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا۔ فلم میں امریندر باہو بلی کی بیوی کا کردار نبھانے والی انوشکا شیٹی کو فلم میں اداکاری کے 5 کروڑ روپے دیئے گئے۔ تمنا بھاٹیا نے اس فلم میں اونتکا کا کردار ادا کیا جس کے لئے انہیں بھی 5 کروڑ روپے معاوضہ دیا گیا۔

راناڈگوبتی کو اس فلم کی کامیابی کا کلیدی کردار مانا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ رانا کے کردار کے لئے بھلّلا دیو نے 15 کروڑ روپے کی بھاری رقم وصول کی۔ اپنی لاجواب اداکاری سے فلم کو 1000 کروڑ کلب میں پہلی بار پہچانے والے اداکار پربھاس نے 25 کروڑ روپے معاوضہ وصول کیا۔

واضح رہے کہ اب تک یہ فلم ہزار کروڑ سے بھی زیادہ کا بزنس کرچکی ہے۔

مزیدخبریں