راولپنڈی سے چار روز قبل لاپتہ ہونے والے ملازم کی لاش گھر کے گٹر سے برآمد

07:05 PM, 12 Dec, 2017

راولپنڈی:راولپنڈی کے علاقہ اڈیالہ روڈ سے چار روز قبل لاپتہ ہونے والے ملٹری انجینئرنگ سروس (ایم ای ایس) کے ملازم کی لاش ایک گھر کے گٹر سے برآمد کرلی گئی۔


سٹی پولیس افسر (سی پی او) اسرار احمد خان عباسی نے بتایاکہ مقتول آفتاب ایم ای ایس میں بطور سپرنٹنڈنٹ کام کرتا تھا اور 7 دسمبر کو بحریہ ٹاؤن سے واپسی پر اسے نامعلوم ملزم نے اغواء کر لیا تھا۔صدر تھانے میں مغوی آفتاب کے اغواء کا مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کی گئی تو ان کے گھر کام کرنے والے مزدور ندیم پر شک گزرا، جسے تحویل میں لے لیا گیا۔


اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) صدر تھانے کے مطابق ملزم ندیم کو تحویل میں لینے کے بعد تفتیش میں اس نے انکشاف کیا کہ مغوی آفتاب کو ملزم نے قتل کر کے لاش اڈیالہ روڈ میں واقع ایک گھر کے گٹر میں چھپا دی تھی ٗپولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر گھر کے گٹر سے مغوی آفتاب کی لاش برآمد کی گئی۔

مزیدخبریں