اسلام آباد :چینی وائس قونصلر جنرل پاکستان میں مقیم چینی باشندوں پر پاکستانی قوانین کے اطلاق پر راضی ہو گئے ہیں ۔یہ اتفاق رائے پنجاب کے وزارت داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اور چین کے وائس قونصلر جنرل کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد طے پایا گیا ہے۔ملاقات میں چین کے وائس قونصلر نے پاکستان میں جرائم میں ملوث چینی شہریوں کے خلاف پاکستانی قوانین کے تحت اقدامات اٹھانے پر رضامند ہوگئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق رواں سال مارچ میں ایف آئی اے اور بینک الحبیب کی ٹیموں نے فراڈ میں ملوث چینی شہریوں کے ایک گینگ کو حراست میں لیا تھا. یہ گینگ کراچی میں موجود مختلف اے ٹی ایم مشینوں کے ساتھ مخصوص ڈوائسز لگا کر لوگوں کے پاس ورڈ چرا کر رقم نکلوانے میں ملوث تھا۔ایف آئی اے کی ٹیم نے اس گینگ کے سرغنہ اور اہم ممبران ژونگ ژامنگ اور ژونگ ژیکوان کواس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا جب وہ اے ٹی ایم سے مخصوص ڈیوائسز ہٹا رہے تھے۔
چینی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان مین مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف اگر کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں چینی شہری اگر کوئی مجرمانہ کارروائی کرے تو ان کیساتھ بھی وہی سلوک کیا جائے جو پاکستانی شہریوں کیساتھ کیا جاتا ہے ۔