میرا کی شادی کی راہ ہموار، شیخ عتیق نے درخواست واپس لے لی

02:58 PM, 12 Dec, 2017

لاہور: اداکارہ میرا کے لیے شادی کی راہ ہموار ہو گئی۔ میرا کے شوہر ہونے کا دعوی کرنے والے شیخ عتیق نے میرا کے خلاف درخواست واپس لے لی۔ تفصیلات کے مطابق شیخ عتیق نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ اداکارہ میرا نے ان سے نکاح کر رکھا ہے اور وہ میرا کے شوہر ہیں جبکہ میرا اس دوران ہی دوسرا نکاح بھی کرنا چاہتی ہیں۔ لہذا میرا کو اس اقدام سے روکا جائے ۔

درخواست دائر کیے جانے کے بعد کیس عدالت میں زیر سماعت تھا تاہم تازہ ترین صورتحال کے مطابق اداکارہ میرا کے لیے شادی کی راہ ہموار ہو گئی اور میرا کے شوہر ہونے کا دعوی کرنے والے شیخ عتیق نے میرا کو نکاح کرنے سے روکنے کے خلاف درخواست واپس لے لی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں