اسلام آباد: بھاتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے لاکھوں ہندوستانی لڑکیوں کے دل توڑ کر اپنی محبت انوشکا شرما کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا ہے تاہم بھارت کے علاوہ ایک اور ملک میں بسنے والی خاتون کا دل بھی ویرات کوہلی کے اس فیصلے سے ٹوٹا ہوگا ۔
برطانوی کرکٹ ٹیم کی آ ل راﺅنڈر ڈینیل ویٹ نے 2014ءمیں ویرات کوہلی کو ٹویٹر پر شادی کی پیشکش کی تھی تاہم ان کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر کا رخ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں ویرات اور انوشکا کو مبارکباد دی ۔
برطانوی خاتون کرکٹر کے اس ٹویٹ پر کئی بھارتیوں نے ان سے اظہار ہمدردی کیا تاہم انہوں نے سب کو مسکراتے ہوئے جواب دیا۔
Congratulations @imVkohli & @AnushkaSharma ☺️????
— Danielle Wyatt (@Danni_Wyatt) December 11, 2017