شاہ خاور اسپیشل پراسیکیوٹر نیب مقرر

12:53 PM, 12 Dec, 2017

اسلام آباد: نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پراسیکیوٹر نیب کی اسامی خالی ہونے سے مقدمات کی سماعت متاثر ہوسکتی تھی، شاہ خاور حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس سمیت تمام اہم مقدمات میں نیب کی نمائندگی کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ اور احتساب عدالتوں میں اہم ترین مقدمات کی سماعت جاری ہے جب کہ شاہ خاور اہم مقدمات میں پیش ہوں گے۔

یاد رہے کہ شاہ خاور ڈپٹی اٹارنی جنرل اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں