کویت سٹی: کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے نئی کابینہ کی تشکیل کی منطوری دے دی ہے۔ نئی کابینہ میں امیر کویت کے صاحبزادے بھی شامل ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے ایک حکم نامے کے ذریعے شیخ جابر المبارک الصباح کو وزیر اعظم مقرر کرتے ہوئے نئی کابینہ کی تشکیل کا حکم دے دیا ہے تاہم نئی کابینہ میں دو خواتین سمیت پندرہ وزراء شامل کئے گئے ہیں .
نئے سیٹ اپ میں امیر کویت کے صاحبزادے شیخ ناصر صباح الاحمد کو نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں