امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے فیض آباد میں فاٹا اصلاحات کیلئے مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مسلسل بدعہدی کی مرتکب ہورہی ہے ۔فاٹا کا
نظام اچھا ہے تو اس کو پورے پاکستان میں نافذ کیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے فیض آباد میں فاٹا انضمام لانگ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نواز حکومت مسلسل فاٹا سے بدعہدی کے مرتکب ہورہی ہے .حکومت فاٹا بل ایوان میں لاتے لاتے رہ گئے. انہوں نے کہاکہ فاٹا کے عوام کو دیگر پاکستانیو کی طرح حقوق دیئے جائیں حکومت دو اتحادیوں کو خوش کرنے کی بجائے فاٹا کے عوام کو خوش کرےانکا کہنا تھاکہ فاٹا انضمام تک احتجاج جاری رہے گا.