ارومچی ائیر کی ایک پرواز میں ایک ائیر ہوسٹس کے مسافروں کا بچا ہوا کھانا کھانےکی ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ اس ویڈیو میں ائیر ہوسٹس کو مسافروں کا بچا کھچا کھانا کھاتے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو وائرل ہونےکے بعد ائیر ہوسٹس کو ملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔
وائرل ہوتی اس ویڈیو میں ائیر ہوسٹس کو قطار میں رکھے کھانوں سے چمچ بھر بھر کر کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔بعد میں ائیر لائن نے وضاحت کی کہ یہ سارا کھانا مسافروں کا بچا ہوا تھا لیکن ائیر ہوسٹس کو طریقہ کار کی پابندی نہ کرنے پر ملازمت سے نکال دیا گیا ہے۔ویبو پر چینی صارفین نے ائیر لائن کے اس فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ کیا بچا کھچا کھانا کھا لینا اتنا بڑا مسئلہ ہے کہ اس پر کسی کو ملازمت سے نکال دیاجائے؟صارفین نے اس ویڈیو شیئر کرنے والے کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک انٹرنیٹ صارف نے لکھا ہے، "اس صورتحال میں سب سے ناپسندیدہ وہ شخص ہے جس نے یہ ویڈیو پوسٹ کی ہے۔