ریاض: یمن کی آئینی حکومت کی بحالی کیلئے سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاءمیں پمفلٹ او رکتابچے گرائے۔
حوثی دہشتگردوں سے یمنیوں کو نجات دلانے کے سلسلے میں صنعاءکے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی گئی۔ اسکائی نیوز کے رپورٹر نے اسکی تفصیلات دیتے ہوئے واضح کیا کہ پمفلٹ التحریر ، قدیم صنعاء، شعوب، الحصبہ اور الھبرہ مقامات پر گرائے گئے۔
یمنی فوج نے اعلان کیا کہ وہ صنعاءکے باشندوں کو حوثیوں کی دہشتگردیوں سے نجات دلانے کیلئے پہنچنے والی ہے۔