سیف علی خان کی بیٹی میں واضح تبدیلی،تصاویر وائرل

سیف علی خان کی بیٹی میں واضح تبدیلی،تصاویر وائرل

ممبئی:معروف بھارتی اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے خود کو مکمل تبدیل کر لیا ہے،تصاویر منظرعام پر آتے ہی وائرل ہو گئی ہیں۔


تفصیلات کے مطابق سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان فلم”کیدارناتھ“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور سارہ علی خان نے اپنی آنے والی فلم کے لیے مکمل تبدیل کر لیا ہے۔ ان کی تصاویر دیکھ کر ان کے مداح بھی حیران ہو گئے ہیں کیونکہ اداکارہ کو پہچاننا نا ممکن ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ سارہ علی خان سیف اور امریتا کی بیٹی ہے۔ سیف کے امریتا سے دو بچے ہیں ایک بیٹا اور ایک بیٹی اور سیف سے طلاق کے بعد دونوں بچے امریتا کے ساتھ ہی رہتے ہیں ۔