آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ ڈیبیو میں پاکستان کیخلاف مدمقابل ہو گی

11:07 AM, 12 Dec, 2017

"نیو نیوز تازہ ترین " 

اسلام آباد : آئرلینڈ کی کرکٹ ٹیم ٹیسٹ ڈیبیو میں پاکستان کے خلاف مدمقابل ہو گی ،جبکہ افغانستان کی ٹیم ٹیسٹ کی تاریخ میں اپنا اولین میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی ۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت آئندہ سال مئی میں آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرے گی ۔

دوسری جانب بھارت اور افغانستان کرکٹ بورڈز نے بھی  آئندہ برس ٹیسٹ میچز کھیلنے کا اعلان کر دیا ۔دونوں کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ عہدے داروں کے مطابق 

ٹیسٹ میچ 2018 کے اوائل میں بھارت میں کھیلا جائے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے رواں برس جون میں آئرلینڈ اور افغانستان کو ٹیسٹ ممالک کا درجہ دیا تھا۔

مزیدخبریں