شاہ کوٹ،بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 4 بھائی جاں بحق،2 افراد زخمی

شاہ کوٹ،بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 4 بھائی جاں بحق،2 افراد زخمی

شاہ کوٹ میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے 4 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے ملک کے بیشتر شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت بھی بڑھ گئی .

دوسری طرف شاہ کوٹ کے بھوڑو گاﺅں میں بارش کے باعث گھر کی چھت گر گئی جس سے ملبے تلے دب کر 4 بھائی جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے.

جاں بحق ہونے والوں میں 17سالہ اویس ،12سالہ وحید،10سالہ نورمصطفی اور5سالہ شرجیل شامل ہے جبکہ زخمیوں میں38سالہ ریحانہ اور2سالہ سحرفاطمہ شامل ہیں جن کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔