کریشن الزامات میں گرفتار شہزادوں سے ڈیل سودمند رہی:سعودی پروفیسر

کریشن الزامات میں گرفتار شہزادوں سے ڈیل سودمند رہی:سعودی پروفیسر

ریاض: سعودی عرب میں قانون کے پروفیسر ڈاکٹر محمد المقصودی نے واضح کیا ہے کہ بدعنوانی کے ملزمان کیساتھ سمجھوتے نے ریاست کو خطیر رقم کے خرچ سے بچالیا۔


غیرملکی میڈیاکے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد المقصودی نے کہا کہ انسداد بدعنوانی کمیشن نے ریاست کے اعلیٰ مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے بدعنوانی کے ملزمان کیساتھ معاملات طے کئے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی جرائم کی دستاویز تیار کرنا ضروری ہے۔کریشن الزامات میں گرفتار شہزادوں سے ڈیل سودمند رہی اورلمبے چوڑے مقدمات کے چکر سے بھی حکومت محفوظ رہی۔