عامر خان کا انکار ، کنگ خان فلم ”سیلوٹ“ میں کاسٹ

12:04 AM, 12 Dec, 2017

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے مسٹر پروفیکشنسٹ عامر خان کے انکار کے بعد فلم ’سیلوٹ‘ کے لیے حامی بھرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے بھی بھارت کے پہلے خلا باز راکیش شرما کی زندگی پر بننے والی فلم ’سیلوٹ‘ سائن کرلی تھی جس کی شوٹنگ فلم ’ٹھگ آف ہندوستان‘ کے بعد شروع ہونی تھی لیکن اب عامر خان نے اچانک ہی فلم چھوڑ دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان فلم کی کہانی میں کچھ تبدیلیاں چاہتے تھے لیکن فلم کی تخلیقی ٹیم ان تبدیلیوں کے حق میں نہیں تھی جس پر مسٹر پرفیکشنسٹ نے فلم کو ہی خیر باد کہہ دیا ہے۔عامر خان کے فلم چھوڑنے کے بعد رنبیر کپور اور رنویر سنگھ کے فلم میں کاسٹ کیے جانے کی خبریں زیر گردش تھیں لیکن اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم میں عامر کی جگہ شاہ رخ کو فائنل کرلیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے پروڈیوسر آدتیہ رائے کپور اور شاہ رخ خان آپس میں گہرے دوست بھی ہیں جس کے باعث کنگ خان نے فلم کے لیے ہاں کی ہے۔شاہ رخ خان کے فلم میں کاسٹ کیے جانے کے بعد یہ ان کی کسی شخصیت کی زندگی پر بننے والی پہلی فلم ہوگی۔

مزیدخبریں