ہمیش ریشمیا کی میوزک کمپنی کے سی ای او اینڈی سنگھ نے خودکشی کرلی

گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا جب کہ واقعے کے وقت ان کی والدہ اور گرل فرینڈز گھر پر موجود تھیں

09:59 PM, 12 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

ممبئی:بالی ووڈ کے معروف موسیقار، میوزک کمپوزر اور گلوکار ہمیش ریشمیا کی میوزک کمپنی کے سی ای او اینڈی سنگھ نے خودکشی کرلی۔بالی ووڈ گلوکار و اداکار ہمیش ریشمیا کی میوزک کمپنی ’’ایچ آر‘‘ کے سی ای او اینڈی سنگھ  ہفتے کی رات کھانا  کھانے کے بعد سونے کے لیے کمرے میں گئے جہاں انہوں نے  گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کرلیا جب کہ واقعے کے وقت ان کی والدہ  اور گرل فرینڈز گھر پر موجود تھیں جو پڑوسیوں کی مدد سے کمرے کا دروازہ توڑ اند ر داخل ہوئیں جہاں ان کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی.پولیس نےخودکشی کی وجوہات جاننے کے لیے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اینڈی سنگھ کی سابقہ اہلیہ،  گلوکار ہمیش ریشمیا سمیت متعدد دوستوں کو  بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزیدخبریں