سسرالیوں نے تین سال تک ذہنی اور جسمانی اذیت کا نشانہ بنایا، فریال مخدوم

معروف باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کی سسرالیوں کے خلاف میڈیا پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے، کہتی ہیں سسرالیوں کی جانب سے تین سال تک ذہنی اور جسمانی اذیت پہنچائی گئی

09:21 PM, 12 Dec, 2016

لاہور: معروف باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کی سسرالیوں کے خلاف میڈیا پر الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے، کہتی ہیں سسرالیوں کی جانب سے تین سال تک ذہنی اور جسمانی اذیت پہنچائی گئی .دوسری جانب باکسر کے والدین نے اپنی بہو کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے سستی شہرت حاصل کرنے کا حربہ قرار دیدیا.

باکسر عامر خان جس طرح رنگ میں حریف پر مکے برساتے ہیں.ان کی بیوی نے اسی طرح ان کے خاندان کے خلاف محاز گرم کیا ہوا ہے.25 سالہ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ بولٹن میں شوہر کے آبائی گھر میں ان کی بڑی نند نے انہیں ریموٹ دے مارا.سسرال والوں کو انکے ماڈرن ہونے پر بھی اعتراض ہے.ساس بہو کی لڑائی میں بات یہاں تک جا پہنچی ہے کہ فیملی پکچرز سے بھی بے دخل کر دیا گیا .
دوسری جانب باکسر عامر خان کے والد سجا د خان نے بہو کے الزامات کو جھوٹ اور من گھڑک قرار دیدیا .انکا کہنا ہے فریال کےلباس سےمتعلق اپنے بیٹے سےاعتراض ضرور کیا. بہو کی میڈیا پر آ کربے جا تنقید شرمناک ہے.جلد ہی فریال مخدوم اور باکسر عامر خان ایک رئیلٹی شو میں ایک ساتھ نظر آئیں گے.جس کے لیے دونوں میاں بیوں خوب زور شور سے تیاریاں کررہے ہیں۔افواہیں یہ بھی ہیں کہ ساس بہو کی اس لڑائی کو ڈرامائی طور پر شو کی پرموشن کے لیے استعمال کیا جارہا ہے.

مزیدخبریں