مری: لوئردیرمیں وقفے وقفے سے بارش نے ماحول کو خوشگوار بنا دیا ہےجبکہ شمالی علاقہ جات کی مختلف وادیاں اور چترال میں پہاڑ سفیدی سے اٹ گئے . سردی بڑھنے پر شہریوں نے گرم کپڑے نکال لیے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں مالاکنڈ، ہزارہ،بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔