ممبئی : بولی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کا شمار ان اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو کبھی بھی، کہیں بھی اپنے دل کی بات کہنے سے پیچھے نہیں ہٹتیں۔حال ہی میں کنگنا رناوٹ نے کامیاب ڈیزائنر منیش اڑورا کے لیے ریمپ پر واک کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس سال کسے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔
29 سالہ اداکارہ سے جب سال کی بہترین اداکارہ کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا 'میں کوئی ایوارڈ دینے والی ٹیم کا حصہ نہیں اور نہ ہی میں ایوارڈ فنکشنز میں شرکت کرتی ہوں، مجھے تو ان ایوارڈز پر بھروسہ تک نہیں اور اسی لیے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون جیتے گا'۔
کنگنا رناوٹ وہ پہلی اداکارہ ہیں جنھوں نے ڈیزائنر منیش اڑورا کے لیے ریمپ پر واک کی، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس سال میری کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی، اسی لیے منیش کے لیے ریمپ پر چلنا کافی اہم تھااگر بات فلموں کے حوالے سے کی جائے تو اپنی اگلی فلم 'رنگون' میں وہ سیف علی خان اور شاہد کپور کے ساتھ نظر آئیں گی۔یہ فلم اگلے سال 24 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔