مقبوضہ کشمیر میں ظلم ڈھانے اور بھارت میں اقلیتوں پر زمین تنگ کرنے والے راج ناتھ کس منہ سے پاکستان پر الزام تراشی کر سکتے ہیں؟؟ چودھری نثار نے بھارتی وزیرداخلہ کو پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی پر کرارا جواب دے دیا،،کہتے ہیں کہ بی جے پی کاپاکستان کے ٹکڑے کرنا دیوانے کا خواب ہے۔جو کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔چودھری نثار نے کہا ہے کہ راج ناتھ کا بیان گیدڑ بھبکی سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔بی جے پی حکومت کی بنیاد اورمنشورہی مذہبی جنونیت ہے.بھارت کو تقسیم کرنے کیلئے پاکستانی سازش کی ضرورت نہیں ،،بی جے پی سرکارکی اپنی ظالمانہ پالیسیاں ہی کافی ہیں.
اپنے بیان میں وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارتی تسلط تسلیم نہ کرنےکےاصول پرپاکستانی قوم متحد ہے.پاکستان امن چاہتاہے مگر بھارتی اجارہ داری کسی صورت قبول نہیں.
مودی سرکار کےہاتھ مظلوم کشمیریوں اور بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کےخون سےرنگے ہیں۔ راج ناتھ دوسروں پر دہشت گردی کے الزامات کیسے لگا سکتے ہیں؟وزیر داخلہ چودھری نثارنے مزید کہا کہ بھارت پاکستان میں مداخلت کااعتراف بھی کرتارہا ہے،دوسروں پرنکتہ چینی کےبجائے بھارت اپنی انتہاپسند تنظیموں پرتوجہ دے،بھارتی تنظیموں کاایجنڈا اشتعال انگیزی،مذہبی تعصب ،اقلیتوں کی نسل کشی ہے.