خلیج بنگال کا سمندری طوفان بھارت کے ساحلوں کی طرف بڑھنے لگا

03:20 PM, 12 Dec, 2016

تا مل ناڈوکے شمالی ساحلی اضلاع میں طوفان وردھا کے سبب شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔چنئی سمیت دیگر علاقوں میں طوفانی ہواوں کے ساتھ شدید بارش ہورہی ہے۔مغربی وسطی خلیج بنگال میں طوفان وردھا مرکوز ہے جس کے سبب تریوالور ‘ کانچی پورم میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے ،ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
وردہ نامی طوفان نے بھارتی ریاست تامل ناڈو کا رخ کر لیا ہے150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل رہی ہیں،تندو تیز ہواوں اور شدید بارشوں نے بھارتی شہر چنئی کو اپنے گھیرے میں لے لیا ہے ۔
تامل ناڈو اور آندھر پردیش میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ،لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔چار اضلاع میں تعلیمی ادارے بھی بند ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے گزرنے کے 36 گھنٹے تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا

مزیدخبریں