جاپانی کمپنی نے معمر افرادکے لئے منفرداسٹیکرتیار کر لیا

03:03 PM, 12 Dec, 2016

ٹوکیو :جاپانی کمپنی نےبزرگ اور معمر افراد کی بھولنے کی بیماری کے پیش نظر ایک منفرد اسٹیکر ایجاد کیا ہےجو کہ گم ہونے کے خدشے سے متاثرہ افراد کے ناخنوں پر چسپاں کیا جارہا ہے۔جاپانی کمپنی کا یہ خاص قسم کا  واٹر پروف اسٹیکر 2 ہفتے تک ہاتھ یا پیر کے ناخن پر چسپاں رہ سکتا ہے۔

ڈیمنشیا نامی اس بیماری کی وجہ سے اکثر معمر افراد اپنے گھر سے نکلنے کے بعد واپسی کا راستہ بھول جاتے ہیں اور کبھی کبھی تو اپنی اور اپنے گھر والوں کی معلومات، فون نمبرز اور نام تک انہیں یاد نہیں رہتے۔  

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جاپانی کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئےخاص قسم کا اسٹیکر بنایا ہے جس میں ڈیمنشیا سے متاثرہ شخص کا پتہ، ٹیلی فون نمبر اور  شناختی نمبر محفوظ ہوتا ہے۔یہ   اسٹیکر صرف  1 سینٹی میٹر ہےجبکہ اسٹیکر پر موجود کوڈ باآسانی اسکین کیا جاسکتا ہے جس سے گمشدہ شخص کی تمام تفصیلات بآ سانی حاصل کی جاسکتی ہیں۔اپنے طرز کی اس منفرد اور مفت سروس کا آغاز جاپان میں ماہ دسمبر سے کیا گیا ہے۔

شہریوں کا خیال ہے کہ یہ ایک بہت فائدہ مند آغاز ہے، ڈیمنشیا کے مریضوں کے لیے خصوصی شناخت والے کپڑے اور جوتے تیار کیے جاچکے ہیں لیکن ضروری نہیں کہ وہ ہروقت انہیں پہنے ہوئے ہوں۔

مزیدخبریں