کوئٹہ:میں حالی روڈ پر نجی بینک سے بینک کے ہی گارڈز دس کروڑ کے زائد کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے بنک کو گیھرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی۔ کوئٹہ میں حالی روڈ پر قائم ایک نجی بنک میں عید میلاد النبی کے سلسلے میں چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بنک کے دو گارڈ نے بنک میں موجود رقم پر ہاتھ صاف کردیا۔
پولیس کے مطابق بنک کے گارڈز نے اپنے ایک ساتھی کو بے ہوش کیا اور لوکر کا تالا توڑ کر دس کروڑ سے زائد کی رقم جس میں غیر ملکی کرنسی بھی شامل ہے لیکر رفو چکر ہوگئے۔ پولیس نے بنک کی سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹج محفوظ کرلی اور تحقیقات کا سلسلہ شروع کردیا۔