پشاور: عید میلاد النبی کا پہلا جلوس میلاد ہاﺅس گلبہار سے برآمد ہوا

01:35 PM, 12 Dec, 2016

نیوویب ڈیسک

پشاور: عید میلاد النبی کا پہلا جلوس میلاد ہاﺅس گلبہار سے برآمد ہوا۔  جلوس میں بڑی تعداد شمع رسالت کے پروانے شریک ہوئےجنہوں نے  نبی اکرم ﷺ سے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہارکیا۔

پشاور میں عیدمیلاد النبی کا پہلا جلوس میلاد ہاﺅس گلبہار سے برآمد ہوا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے  آقا دو عالم نبی کریم سے محبت اور عقیدت کا اظہار کیا،جلوس کی سکیورٹی کیلئے بھی سخت انتظامات کئے گئے  اور بھاری تعداد میں پولیس اہلکار جلوس کی گزر گاہوں پر تعینات ہوئے۔

مزیدخبریں